قومی اسکواڈ‌میں شامل 6 افراد کو کورونا ٹیسٹ‌مثبت، آج دوبارہ سیمل لیے جائیں‌گے

PAK SUQAD IN NZ e1606388537727

دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی اسکواڈ میں شامل چھ افراد کو کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ نیوزی لینڈ حکام نے آج شام پورے اسکواڈ کے نمونے حاصل کرکے دوبارہ ٹیسٹ کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام کو کھلاڑیوں اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل حاصل کیے جائیں گے۔ دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ آنے پر گرین اسکواڈ کا دو ہفتوں کا قرنطینہ شروع ہوجائے گا۔
قرنطینہ کے دوران بھی قومی اسکواڈ کا دو بار کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ سی ای او وسیم خان نے دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی اسکواڈ کو تمام پروٹوکولز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

وسیم خان نے کہا کہ قرنطینہ میں رہ کر سخت حالات برداشت کر لیں۔ اسکواڈ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا تو انہیں گھومنے پھرنے کی آزادی ہوگی۔

ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو نیوزی لینڈ حکومت واپس بھیج سکتی ہے، سی ای او نے خبردار کردیا

مزید پڑھیں:قومی اسکواڈ کی ٹیسٹ رپورٹ کب ملے گی؟؟

وسیم خان نے ٹیم کو پیغام دیا کہ مہلک وبا میں سب سے زیادہ کرکٹ آپ نے کھیلی ہے۔ کوویڈ 19 کے مقرہ پروٹوکولز کا مکمل خیال رکھیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں: وسیم خان

دورہ نیوزی لینڈ پر گئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 6 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے منع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:گریگ بارکلے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین منتخب

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل بعض افراد نےایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا پروٹوکولز پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہے، ہمارے لیے سب سے اہم عوام کا تحفظ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *