پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اپنے صارفین کے لیے بڑی خوش خبری سنا دی۔ قومی ایئرلائن نے اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔
نئے کرایوں کے مطابق اسلام آباد اور لاہور کا یکطر فہ کرایہ سات ہزار روپے 879 مقرر کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کرائے میں صرف ہینڈ کیری دستی سامان لیجانے کی اجازت ہو گی۔
اگر آپ اضافی سامان ساتھ لے جانا چاہتے ہیں تو آپ کو اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کرایہ آٹھ ہزار543 ادا کرنا ہوگا جس میں مسافر کو 35 کلو سامان لیجانے کی سہولت ہو گی۔
قومی ایئر لائن اسلام آبادکے لیے روزانہ چار پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔ پی آئی اے لاہور کے لئے روزانہ دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی غیر معینہ مدد تک رہیگی۔