رابطے میں‌رہیں، واٹس ایپ کے ساتھ بیک وقت 8 ویڈیو کالنگ کی سہولت

WHATSAPP VIDEO CALLING scaled e1587563144602

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے. جس کی وجہ سے تمام تر دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے تمام تر لوگ آن لائن کلاسز اور گھروں میں رہ کر ہی دفاتر کا کام کر رہے ہیں۔

اپنے اپنے گھر میں رہ کر کام کرنے سے ایک دوسرے سے رابطے میں رہنے کے لیے ویڈیو کالنگ کی ایپس اسکائپ اور زوم کے استعمال میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ ان ایپ کو استعمال کرکے متعدد صارفین ایک ساتھ ویڈیو کالنگ کر سکتے ہیں۔

اسی ضمن میں فیس بک کی زیرِ ملکیت ایپ واٹس ایپ نے بھی اپنے ویڈیو کالنگ فیچر میں صارفین کی گنجائش بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل واٹس ایپ پر صرف 4 صارفین ویڈیو کالنگ کے ذریعے ایک ساتھ جڑ سکتے تھے لیکن اب حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ نے صارفین کی گنجائش بڑھا کر 8 کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *