آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم سے کورونا کے مریضوں کی شناخت کا فیصلہ

PM IMRAN KHAN

پاکستان نے کورونا کے مریضوں کی تشخیص کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم سےمریضوں اورمقامات کی نشاندہی ہوسکےگی۔

اسلام آباد میں سوشل میڈیا کے صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کھول رہے ہیں، تاہم اس میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایس آئی اور دیگر ایجنسیوں کی مشاورت سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی طرف جا رہی ہے۔ اس سے مریضوں اور جگہوں کی نشاندہی ہو سکے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا کب ختم ہوگی، کوئی بھی اس بارے میں نہیں کہہ سکتا۔ یہ وائرس پوری دنیا کے لئے ایک بڑا امتحان ہے۔ تاہم ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں کورونا کے مسائل مختلف ہیں۔ ملک کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں سے ترسیلات زر رک گئی ہیں۔ آئی ایم ایف کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *