جلسہ ہوگا ہر صورت ہوگا!! متحدہ اپوزیشن 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کرنے پر ڈٹ گئی

PDM ALI QASIM GILANI

پی ڈی ایم جماعتوں نے جلسے کے حوالے سے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا رکاوٹیں ہٹاکر قلعہ کہنہ اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔ پولیس اور سیاسی کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ انتظامیہ نے کیٹرنگ کا سامان دینے والے پانچ دکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔

ملتان میں پی ڈی ایم نے جلسے سے پہلے ہی میدان سجا لیا۔۔ پیپلز پارٹی کی ریلی رکاوٹیں ہٹا کر قلعہ کہنہ اسٹیڈیم میں داخل ہو گئی۔۔ کارکنوں نے گیٹ کے تالے توڑ دئیے۔ موسیٰ گیلانی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کارکنوں نے جلسہ گاہ میں ڈیرے ڈال دیے۔۔
یہ بھی پڑھیں:عوام حکومت کے خلاف باہر نکلیں، مریم نواز
علی قاسم گیلانی کہتے ہیں کارکن رات جسلہ گاہ میں بسر کریں گے۔ پولیس کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے۔ لیکن مقدمات سے ڈرنے والے نہیں۔ مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے کارکن بھی موجود ہیں۔ پولیس اور کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:جلسے کرلو این آر او نہیں ملے گا، وزیراعظم

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سابق وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انتظامیہ نے جلسہ گاہ میں کیٹرنگ کا سامان دینے پر پانچ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے کیٹرنگ کی دکانوں پر چھاپے مارے، اور کئی دکانوں اور گوداموں کو سیل کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *