دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے خوش خبری۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہِ عام شیخ عبدالرحمن السدیس نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چند روز کی بات ہے اور پھر حرمین شریفین میں نمازی لوٹ آئیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصدیق کرتے ہوئے جلد عمرہ شروع ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث حکومت کے سخت اقدامات کی وجہ سے حالات بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔
اس سے پہلے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مسجدالحرام اور مدینہ منورہ میں محدود نمازیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت تھی۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح کی بیس کے بجائے دس رکعت ادا کرنے کی منظوری دی تھی۔