انگلینڈ میں جاری ویٹالٹی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ایک میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے مسلسل چار گیندوں پر چار وکٹیں لے اڑے ہیں۔
ہیمشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے مڈل سیکس کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دے کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی ہے۔ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں ہیمپشائر نے پہلے کھیلے ہوئے میڈل سیکس کو 142 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں مڈل سیکس کی بیٹنگ لائن شاہین شاہ کی گیند بازی کے سامنے ٹک نہ سکی اور پوری ٹیم 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔شاہین شاہ نے چار اوور میں 19 رنز دے کر 4.75 کی اوسط سے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
🙌 4⃣ IN 4⃣ FOR @iShaheenAfridi & HAMPSHIRE WIN! 🙌
A stunning spell from Shaheen who's final four deliveries seal an incredible @VitalityBlast victory! 🔥👏 pic.twitter.com/wktNMJfYRs
— Hampshire Cricket (@hantscricket) September 20, 2020
شاہین شاہ آفریدی کی اعلی کارکردگی کی بدولت ہیمپشائر نے مڈل سیکس کو 20 رنز سے شکست دی ہے۔