پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں، جو حالات بن چکے ہیں حکومت کا گھر جانا ہی بنتا ہے۔ حکمرانوں کے خلاف عوام اٹھ رہے ہیں۔ لوگوں کو مزید حوصلہ کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازکوبھی نوازشریف سےوفاداری کی سزادی جارہی ہے. شہبازشریف نوازشریف سےوفاداری کی وجہ سےقیدکاٹ رہےہیں. عمران خان کوتواس قابل بھی نہیں سمجھتےکہ لوگ اس کوالزام دیں.
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کرلے کوئی این آر او نہیں ملے گا، وزیراعظم عمران خان
صحافی کے سوال کے جواب میں مریم نواز بولیںکہ جس طرف حالات جارہے ہیں ہم کسی خوفناک حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں. آئی جی پر آئی جی تبدیل ہورہے ہیں. عمران خان کہتے ہیں کہ میرے بہنوئی کے دوست کے پلاٹ پر قبضہ ہے،کوئی وزیراعظم
کو بتانے والا نہیں کہ ایسی باتیں ٹی وی پرنہیں کرتے.
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ جسٹس وقارسیٹھ تاریخ میں امر ہوگئے. ہمیشہ نوکری نہیں بچائی جاتی نوکری کے بعد بھی کچھ ہوتا ہے.
مزید پڑھیں:بہار کے وزیرتعلیم نے عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹوںبعد ہی استعفیٰدے دیا