نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نمازجنازہ لاہور میں‌ادا کردی گئی

BGAM SHAMIM AKHTAR

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ مولانا راغب نعیمی نے پڑھائی۔ شریف میڈیکل سٹی کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں لیگی کارکنوں اور دیگرافراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نمازجنازہ کے بعد جسد خاکی جاتی امرا پہنچا دیا گیا. جہاں پر میاں شریف کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔

بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے لاہور پہنچائی گئی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ایئرپورٹ پر میت کو وصول کیا۔ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز 259 کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا. بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ اتوار کو قل خوانی میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں:حکمرانوں‌کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوں،مریم نواز
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی تدفین کے لیے 5 دن کے لیے پیرول پر رہائی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن کو این آر او نہیں ملے گا، وزیراعظم عمران خان
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 27 نومبر سے یکم دسمبر تک رہا کیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد مریم نواز نے شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے دادی کے انتقال پر تعزیت کی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *