امریکی صدارتی انتخاب گنتی کا تنازع شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور گنتی میں تاخیرپر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کئی شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں ‘ ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں نیشنل گارڈز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا جس کے بارے میں خفیہ اداروں نے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ پورٹ لینڈ میں پرتشدداحتجاج کا خدشہ ہے.
مظاہرین کا پتھراؤ
ٹرمپ کے حامی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ڈالے گئے ہر ووٹ دوبارہ گنا جائے‘عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے پتھراﺅ کرکے دکانوں کے شیشے توڑ دیے جبکہ پولیس نے ان واقعات کو ہنگامہ قرار دیا ہے. دوسری جانب منیاپولس میں پولیس نے دو سو کے قریب مظاہرین کو حراست میں لے لیا جنہوں نےایک مرکزی شاہراہ کو بلاک کر دیا تھا
ٹرمپ کے حامیوں کا مطالبہ
علاوہ ریاست مشی گن کے شہرڈیٹرائٹ میں صدر ٹرمپ کے حامیوں نے ووٹ گننے والے ایک مرکز کو گھیرا ہوا تھا جہاں وہ ووٹوں کی گنتی کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں. امریکی حکام کے مطابق مختلف ریاستوں میں50 لوگوں کوگرفتار کیا گیا ہے
ٹرمپ کے حامیوں کا احتجاج
ریاست مشی گن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے احتجاج کے دوران اس مرکزپر دھاوا بول دیا جہاں ووٹوں کی گنتی جاری تھی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ گنتی بند کی جائے جس پر الیکشن انتظامیہ نے مرکز کی کھڑکیاں لکڑی کے تحتے لگاکربندکروادیں. امریکی صدرٹرمپ نے مشی گن میں گنتی کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے.
سازش کون کررہا ہے؟؟
ادھرپینسلوینیا کے گورنر ٹام وولف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ٹیم کی کوششوں کے باوجود ان کی ریاست میں ووٹوں کی گنتی جاری رہے گی صد ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی ووٹس کی گنتی کو’ ’ہائی جیک“ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں صدر ٹرمپ کے نائب کیمپین مینیجر جسٹن کلارک نے کہا کہ ڈیموکریٹس سازش کر رہے ہیں.
گورنرٹام وولف کا عزم
اس بارے میں گورنر ٹام وولف جن کا تعلق ڈیموکریٹ جماعت سے ہے کا کہنا ہے کہ یہ کوششیش ہیں ہماری جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی اور یہ انتہائی شرمناک بات ے. انہوں نے کہاکہ میں اس ریاست کے ہر شخص کے ووٹ کو تحفظ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا اور اس بات کو یقینی بناﺅں گا کہ ہر ووٹ گنا جائے۔
سائبر سیکیورٹی کا موقف
امریکہ کے ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکمے میں سائبر سکیورٹی کے اعلی اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں کہ ووٹوں کی گنتی میں کوئی غیر ملکی مداخلت ہوئی ہے‘ اہلکار نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ کوئی غیرملکی دشمن اس قابل ہو کہ وہ کسی امریکی کو ووٹنگ سے روک سکے یا ووٹوں کی گنتی میں کوئی تبدیلی کر سکے.