اسلام آباد کے اسکولوں‌ میں‌ کورونا کی تصدیق کے بعد مزید تین اسکول سیل

ISLAMABAD CORONA IN SCHOOL

اسلام آباد میں‌ مہلک وبا کے مریضوں‌میں‌اضافہ ہونے لگا. وبا کے دوبارہ پھیلنے کے بعد انتظامیہ الرٹ‌ہوگئی ہے. تعلیمی اداروں‌ میں‌ کیسز نکلنے کا سلسلہ جاری ہے.
اسلام آباد کے مزید تین تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوگئی۔ ڈی ایچ او نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق چٹھہ بختاور میں قائم نجی سکول میں دو طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ایف ٹین میں قائم نجی اسکول میں تین اساتذہ میں کورونا وائرس پایا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی سکس ٹو میں قائم نجی اسکول میں دو اساتذہ مہلک وائرس میں مبتلا ہیں۔
اس سے پہلے چھالیس تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جاچکا ہے۔ طلبا یا اساتذہ کی کورونا کیسز کی رپورٹ منفی آنے پر سترہ تعلیمی اداروں کو ڈی سیل کیا جاچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *