سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان قربتیںبڑھنے لگیں. اسرائیل کے وزیراعظم نتین یاہو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقاتوںکا دعویٰکیا گیا ہے.
دعویٰ کس نے کیا؟؟
اسرائیلی وفد نے امریکی وزیر خارجہ کی موجودگی میں سعودی عرب کا دورہ کیا:واشنگٹن پوسٹ
امریکی و برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے سعوی عرب کا خفیہ دورہ کیا ہے۔نتین یاہو نے دورے کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں موساد کے سربراہ بھی موجود تھے۔
ملاقات کہاںہوئی؟؟
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور محمد بن سلمان میں ملاقات سعودی شہر نیوم میں ہوئی۔رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وفد نے امریکی وزیر خارجہ کی موجودگی میں سعودی عرب کا دورہ کیا۔
کس نے تصدیق کی یا انکار؟؟
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل نے سرکاری سطح پر دورے کی تصدیق نہیں کی۔سعودی وزیرخارجہ کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات فلسطین سے مستقل امن معاہدے کی صورت میں ہی ممکن ہیں۔
تردید بھی سامنے آگئی
سعودی وزیر خارجہ نے میڈیا میںچلنے والی تمام خبروںکی تردید کردی. شہزادہ سلمان بن فرحان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں صرف سعودی اور امریکی حکام تھے. ان کا کہنا تھا کہ انہوںنے سعودی ولی عہد اور اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات کی خبریںمیڈیا میںدیکھیں. لیکن حقیقت میںایسا کچھ نہیں.
بہار کے وزیرتعلیم نے عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹوںبعد ہی استعفیٰدے دیا