فیصلہ ہوگیا، پی ڈی ایم جماعتوں نے استعفے جمع کرانے کی ڈیڈلائن 31 دسمبر دے دی

PDM MEETING PRESS

حکومت کے خلاف مشترکہ جماعتوں کے اتحاد کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جلسہ ہر صورت لاہور میں مینارپاکستان گراونڈ میں ہوگا۔ لانگ مارچ کا فیصلہ سٹئیرنگ کمیٹی کرے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اکتیس دسمبر تک تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے استعفے پارلیمانی رہنماؤں کو جمع کرادینگے۔
وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اب اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں۔ حکومت سے کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوگا۔ سب نے عزم کے ساتھ اعلان کیا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں کی جلسہ ہوگا۔ حکومت نے کوئی رکاوٹ ڈالی تو ملتان سے بھی کہیں زیادہ برا حشر ہوگا۔
مریم نواز کے الزامات، حکومت کا جواب
اجلاس کے بعد مشترکہ فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں پہیہ جام ہڑتال، ریلیوں کو حتمی شکل دی جائیگی۔
فیصلہ آج ہوگا
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں تمام سربراہان نے اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔

آصف ذرداری، اختر مینگل اور نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *