پاکستان کو آئی ایم ایف نے ایک ارب 39 کروڑ‌ڈالر دے دیے

IMF DOLLAR RUPEES IMBURSEMENT

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر 1.39 ارب ڈالر مل گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ اسے آئی ایم ایف سے 1.39 ارب ڈالر مل گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے یہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت ملی ہے۔

https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1252923273127645185

گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے، پاکستان کیلئے ایک ارب 39 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکج کی منظوری دے تھی۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے پاکستانی معیشت پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں.

حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے. اس مقصد کے لیے معاشی پیکج کا بھی اعلان کیا گیا اور حکومت عوامی صحت پر اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا تھا کہ یہ پیکج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرے گا. پیکج سے بجٹ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا اور پاکستان کو زرمبادلہ ذخائرمیں کمی پرقابو پانے میں مدد ملےگی۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یہ فنڈ کورونا کے اثرات سےنمٹنے کے لیے استعمال کر سکے گا، پاکستان کو فنڈ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں جاری ہوں گے، پاکستان توازن ادائیگی کے لیے ہنگامی ضروریات پوری کر سکے گا۔

https://twitter.com/imf_pakistan/status/1251503505266880514

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کےساتھ قریبی رابطے میں ہے، کورونا کےاثرات کم ہوتے ہی مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے جس میں 6 ارب ڈالرز کے موجودہ ای ایف ایف پروگرام کے تحت بات چیت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *