وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کیسز پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز ہوئے ہیں جومجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں. اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔
کراچی میںگذشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے.گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی جو زیادہ ہیں یعنی صورتحال خراب ہورہی ہے۔ صورتحال خراب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ لاک ڈائون پر سختی سےعمل نہیں ہورہا۔ لاک ڈائون پر جب تک سختی سے عمل ہورہا تھا تو صورت حال بہتر تھی۔
ملیر میں لاک ڈائون کافی کمزور تھا جس کو میں نے آج مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کراچی کی 12 یوسیز سیل کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ رینجرز اور پولیس نے ضلع ایسٹ میں 12 یوسیز مکمل سیل کردی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے مطابق ان یونین کونسل میں کسی کو جانے اور آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یوسی 6 گیلانی ریلوے، یوسی 7 ڈالمیا، یوسی 8 جمال کالونی،یوسی 9گلشن 2، یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 12 گلزار ہجری،یوسی 13 صفورہ، یوسی فیصل کینٹ، یوسی 2 منظور کالونی، یوسی 9 جیکب لائن اور یوسی 10 جمشید کواٹر بھی مکمل بند رہیں گے