جنوبی افریقا نے رگبی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کو 32-12 سے ہرا کر تیسری بار عالمی ٹائٹل جیت لیا، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کو تیسری پوزیشن ملی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں شیڈول رگبی ورلڈکپ اپنے اختتام کو پہنچا، فائنل میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔
جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے جوش و جذبے کا زبردست مظاہرہ کیا، چھ کے مقابلے میں بارہ پوائنٹ سے برتری سمیٹی اور خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
دوسرے ہاف میں بھی یہی ولولہ دکھایا، بتیس بارہ سے فتح اپنے نام کی، پروٹیاز 1995ء اور 2007ء کے بعد رگبی ورلڈکپ کے چیمپئن بن گئے، تیسری بار فاتح عالم بننے پر خوب جشن منایا۔
اس سے پہلے تیسری پوزیشن کے میچ میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے سترہ کے مقابلے میں چالیس پوائنٹس سے ویلز کو ہرا دیا۔