بھارت میں برطانوی نژاد شہری پرایک کے بعد دوسری بیماری کا حملہ اور پھرسانپ نے ڈس لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایان جونز کو پہلے ڈینگی اورملیریا نے پکڑا پھر اسے کورونا وائرس ہوگیا۔ ان بیماریوں کوشکست دینے کے بعد ایان نے سکھ کا سانس لیا ہی تھا کہ اسے زہریلے کوبرا نے کاٹ لیا۔
ایان جونز دفتر میں آرام کررہا تھا جب کوبرا نے کاٹا
سماجی ورکرایان جونز جنوبی انگلینڈ کے علاقے آئل آف ویٹ کا رہائشی ہے۔وہ کورونا کی وبا سے پہلے راجستھان گیا۔ایان جونز اپنے دفتر میں آرام کررہا تھا جس وقت اسے کوبرا سانپ نے کاٹا۔
سانپ کے کاٹنے سے جونزکی نظرکمزوراورچلنا دشوار
اسپتال انتظامیہ کے مطابق جب ایان کو اسپتال لایا گیا تو ابتدائی طبی امداد کے دوران شبہ تھا کہ اسے کہیں دوبارہ کورونا مثبت نہ ہو لیکن اس کی رپورٹ منفی آئی۔اسے سانپ کے کاٹنے کی علامات ظاہر ہوئیں جس سے اس کی نظرکمزور ہوگئی اوروہ مشکل سے چل پارہا تھا۔
پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، چین کےاشتراک سے تیار کورونا ویکسین کے کامیاب انسانی ٹرائل مکمل
صرف 48 گھنٹے میں جونز کےلیے 16 لاکھ جمع
جونز کے علاج کےلیے رقم اکٹھی کرنے کےلیے اہل خانہ نے مہم چلائی ۔صرف 48 گھنٹے میں 16 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم جمع ہوئی. جونز کے اہلخانہ نے مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس رقم سے جونز کے علاج اور اسے واپس لے جانے میں آسانی ہوگی۔
میرے والد کسی جنگجو سے کم نہیں:بیٹے کوفخر
ایان جونز کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اس کے والد کسی جنگجو سے کم نہیں۔وہ کورونا کی وجہ سے گھر واپس نہیں آسکے۔اسی دوران انہیں سانپ سے کاٹنے کی خبرملی تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔