مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ اور دھرنے کے لیے بضد

MOLANA FAZAL REHMAN JUI e1571330041140

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مذاکرات کا امکان مسترد کر دیا۔ جب کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا۔

ایک طرف تو جمیعت علمائے اسلام (ف) نے تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے مولانا کا مارچ اور دھرنا روکنے کے لیے حکمت عملی بنائے جانے کی خبریں گرم ہیں۔

مولانا نے واضح کر دیا ہے کہ اُن کا آزادی مارچ اور دھرنا پُر امن ہو گا کیونکہ وہ ریاستی اداروں سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *